ٹرمپ کے جیتنے سے بانی پی ٹی آئی آزاد ، ایسی امید کبھی نہیں لگائی: رؤف حسن

 ٹرمپ کے جیتنے سے بانی پی ٹی آئی آزاد ، ایسی امید کبھی نہیں لگائی: رؤف حسن

ویب ڈیسک: رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رؤف حسن نے کہا ہے کہ ہم نے کبھی امید نہیں لگائی کہ ٹرمپ کے جیتنے سے بانی پی ٹی آئی آزاد ہوجائیں گے۔

نجی نیوز چینل سےگفتگو کرتے ہوئے رؤف حسن کا کہنا تھا کہ نہ کوئی امید لگائی تھی اور نہ ٹرمپ کے جیتنے پر کوئی امید لگا کر بیٹھے ہیں،ہم نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لئے عدلیہ، پارلیمان اور پُرامن احتجاج کا سہارا لیا ہے، کبھی پارلیمانی پارٹی میں بھی اس مسئلے پر بات نہیں ہوئی۔

انکا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ سے معمول کا انٹرایکشن ہے، کسی مخصوص ایشو یا خان صاحب کی رہائی پر اسٹیبلشمنٹ سے کوئی رابطہ نہیں ۔

دوسری جانب بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ بانی نے کہا ہے عوام کا ووٹ چوری کیا گیا ہے، بانی پی ٹی آئی نے کہا عوام کے حقوق کا فیصلہ اب سڑکوں پر ہو گا۔ 

پی ٹی آئی ایک منظم جماعت ہے ہمارے ایم این ایز اور ایم پی ایز ہیں لیڈر شپ موجود ہے، احتجاج کو آرگنائز کرنے کیلئے لیڈر شپ فیصلہ کرے گی۔ 

علیمہ خان نے کہا کہ کسی اور ملک پر انحصار نہیں کرنا چاہیے، کیا ہم چاہتے ہیں باہر سے کوئی ہدایات دے بانی پی ٹی آئی کو رہا کریں؟


علیمہ خان نے مزید کہا کہ اگر ہمیں حق لینا ہے تو کسی اور ملک پر تکیہ نہیں کرنا ہے، سمجھ نہیں آ رہی ڈیل کی باتیں کون کر رہا ہے۔

Watch Live Public News