ویب ڈیسک: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا سعودی عرب کا سرکاری دورہ،آرمی چیف کی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، خطے میں امن و استحکام، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا، آرمی چیف نےسعودی قیادت کی پاکستان کی حمایت پر اظہار تشکر کیا۔
جنرل عاصم منیر نےسعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے بھی ملاقات کی، آرمی چیف اور سعودی حکام نے دفاعی و سکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے کا عزم کیا۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی سعودی رائل آرمڈ فورسز کے چیف آف جنرل اسٹاف اور چیف آف رائل سعودی لینڈ فورسز سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں۔