میچ کے دوران سابق فٹبالر اور کوچ دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

میچ کے دوران سابق فٹبالر اور کوچ دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
کیپشن: میچ کے دوران سابق فٹبالر اور کوچ دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

ویب ڈیسک: سربیا میں جاری فٹبال میچ کے دوران بوسنیا کے سابق فٹبالر اور کوچ ملاڈن زیزووک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔

یہ افسوسناک واقعہ اتوار کی شام سربین لیگ کے میچ کے دوران پیش آیا، جب زیزووک کی ٹیم ریڈنِسکی 1923 کا مقابلہ ملادوسٹ سے ہو رہا تھا۔ ٹی وی فوٹیج میں دکھایا گیا کہ زیزووک میچ کے چوتھے منٹ میں اپنی ٹیم کو ہدایات دے رہے تھے اور اس وقت ان کی ٹیم ایک صفر سے آگے تھی۔ تاہم، کھیل کے 22ویں منٹ میں وہ اچانک سائیڈ لائن پر گر پڑے، اور فوری طبی امداد دی گئی۔ انہیں ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا لیکن بدقسمتی سے وہ راستے میں دم توڑ گئے۔

میچ فوراً روک دیا گیا اور کھلاڑی سکتے میں آ گئے۔ کچھ کھلاڑی زمین پر گر کر رونے لگے، جبکہ کچھ نے خاموشی سے دعا کی۔

ملاڈن زیزووک کی ٹیم کے کھلاڑی مہمد کوسک نے بتایا کہ زیزووک نے میچ سے کچھ گھنٹے قبل مچھلی کے کھانے کی شکایت کی تھی، اور کہا تھا کہ وہ آئندہ مچھلی نہیں کھائیں گے کیونکہ وہ خراب تھی۔ وارم اپ کے دوران سب کچھ معمول کے مطابق تھا، مگر پھر اچانک یہ سانحہ پیش آیا۔

اس واقعے نے تمام فٹبال حلقوں کو غم میں ڈبو دیا ہے اور ان کے انتقال سے کھیل کی دنیا میں ایک بڑا خلا پیدا ہو گیا ہے۔

Watch Live Public News