ویب ڈیسک: عدت میں نکاح کیس میں خاور مانیکا پر مبینہ تشدد کیس میں پی ٹی آئی وکیل علی اعجازبٹر کیخلاف اشتہاری کی کارروائی کاآغاز کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق انسداددہشت گردی عدالت اسلام آباد میں عدت میں نکاح کیس کی سماعت کے دوران خاور مانیکا پر مبینہ تشدد کے کیس کی سماعت ہوئی۔ انسداددہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس پر سماعت کی۔
عدالت نے پی ٹی آئی وکیل علی اعجاز بٹر کیخلاف اشتہاری کی کارروائی کا آغاز کردیا۔ عدالت نے پیش ہونے والے وکلاء کی حاضری کے بعد سماعت ملتوی کردی۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 6 دسمبر تک ملتوی کردی۔
پی ٹی آئی وکلاء کیخلاف تھانہ رمنا میں مقدمہ درج ہے۔