ویب ڈیسک: نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے گرفتار 7 افسران نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، گزشتہ ہفتے اینٹی کرپشن لاہور نے این سی سی آئی اے کے 8 افسران کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا، جس کے بعد ان میں سے 7 افسران نے استعفیٰ دے دیا۔
ڈائریکٹر جنرل نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی سید خرم علی نے گرفتار افسران کے استعفے وزارت داخلہ کو ارسال کر دیے ہیں اور ان کی منظوری چند دنوں میں متوقع ہے۔
گرفتار افسران میں ایڈیشنل ڈائریکٹر سرفراز چودھری، ڈپٹی ڈائریکٹر زوار احمد، اسٹنٹ ڈائریکٹرز مجتبی ظفر، شعیب ریاض، محمد عثمان اور سب انسپکٹرز یاسر رمضان اور علی رضا شامل ہیں، جب کہ ڈپٹی ڈائریکٹر ایاز خان کو مفرور قرار دے دیا گیا ہے۔
اس کے باوجود وزارت داخلہ نے ابھی تک ان استعفوں کی منظوری نہیں دی ہے۔