سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
کیپشن: سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

ویب ڈیسک: سونے کی قیمت میں مسلسل دو دن کی کمی کے بعد آج عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں نرخ ایک بار پھر بڑھ گئے ہیں۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں آج سونے کی قیمت میں 37 ڈالر فی اونس کا اضافہ ہوا، جس کے بعد عالمی قیمت 4,007 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔

عالمی مارکیٹ کے اثرات کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ 24 قیراط کے فی تولہ سونے کی قیمت میں 3,700 روپے کا اضافہ ہو کر نئی قیمت 4 لاکھ 23 ہزار 62 روپے ہو گئی۔ اسی طرح، مقامی سطح پر فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 3,122 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 62 ہزار 707 روپے تک پہنچ گئی۔

 واضح رہے کہ گزشتہ دو دنوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان تھا، تاہم آج عالمی مارکیٹ میں اضافہ ہونے کے بعد سونا ایک بار پھر مہنگا ہوگیا ہے۔

Watch Live Public News