ویب ڈیسک: دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
پہلے میچ میں پاکستان نے مہمان ٹیم کو شکست دیکر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کی تھی۔ شاہین آفریدی ون ڈے ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں۔ قومی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں حسن نواز اور ابرار کو آرام دیا گیا ہے جبکہ اُن کی جگہ فہیم اشرف اور وسیم جونیئر کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
پاکستان کے پلئینگ الیون میں فخرزمان، صائم ایوب، بابرا عظم، محمد رضوان، سلمان علی آغا شامل ہیں۔ محمد نواز، حسین طلعت، شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور فہیم اشرف اور وسیم جونیئر بھی پلئینگ الیون کا حصہ ہیں۔