ویب ڈیسک: وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر برائے سمندر پار مقیم پاکستانی، چوہدری سالک حسین کی قیادت میں مسلم لیگ ق کے چار رکنی وفد نے ملاقات کی جس میں مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم پر گفتگو اور مشاورت ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ق کے وفد میں سینیٹر کامل علی آغا اور ارکان قومی اسمبلی چوہدری محمد الیاس اور فرخ خان شامل تھے۔ حکومت کی جانب سے ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، وزیرِ پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری اور مشیرِ وزیرِ اعظم رانا ثناء اللہ بھی شریک تھے۔