17 نومبر (بروز پیر ) کو عام تعطیل ہوگی

17 نومبر (بروز پیر ) کو عام تعطیل ہوگی

ویب ڈیسک:شہید بینظیر آباد میں پیر 17 نومبر کو سید اصغر علی شاہ المعروف سخی جام داتار کے 754 ویں عرس کے موقعے پر مقامی تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر شہید بینظیر آباد عبدالصمد نظامانی کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق 17 نومبر کو ضلع بھر کے تمام سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے اور عوامی محکمے بند رہیں گے۔

سخی جام داتار کے 3 روزہ سالانہ عرس کی تقریبات 17 نومبر سے 19 نومبر تک جام صاحب ٹاؤن میں منعقد ہوں گی جن میں سندھ بھر اور ملک کے دیگر حصوں سے زائرین اور عقیدت مند بڑی تعداد میں شرکت کریں گے۔

یہ سالانہ تقریب علاقائی سطح پر ایک نمایاں روحانی اجتماع سمجھا جاتی ہے جس میں مذہبی رسومات، صوفیانہ موسیقی اور لنگر کا خصوصی اہتمام کیا جاتا ہے۔

ضلعی انتظامیہ نے زائرین کی سہولت اور تقریبات کے پرامن انعقاد کے لیے سیکیورٹی اور انتظامی اقدامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔

17 نومبر سے قبل اتوار آتا اس روز بھی متعدد سرکاری و نجی ادارے بندہوتے ہیں، اس مناسبت سے 16 اور 17 نومبر کی دو چھٹیاں ہونگی۔


 

Watch Live Public News