لاہور: ڈی ایس پی کی بیٹی اور بیگم مبینہ اغواء

لاہور: ڈی ایس پی کی بیٹی اور بیگم مبینہ اغواء

ویب ڈیسک: پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں پولیس افسران بھی محفوظ نا رہے، لاہور پولیس میں تعینات ڈی ایس پی کی بیٹی اور بیگم مبینہ طور پر اغواء ہوگئیں۔

اطلاعات کے مطابق لاہور پولیس کاہنہ انویسٹی گیشن میں تعینات ڈی ایس پی عثمان حیدر کی اہلیہ اور بیٹی تھانہ برکی کی حدود سے مبینہ طور پر اغواء ہو گیئں۔

تھانہ برکی کی حدود میں ڈی ایس پی عثمان حیدر گجر کی مدعیت میں نا معلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

 ایف آئی آر  کے متن میں بتایا کہ ڈیوٹی سے رات کو گھر گیا تو گھر میں تالا لگا تھا۔

دونوں کے نمبر پر کال کی تو نمبر بند جا رہے تھے ادھر ادھر تلاش کرنے کی کوشش کی لیکن کوئی پتہ نہیں چل سکا۔ 


 

Watch Live Public News