دوسرا ون ڈے: جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 8وکٹ سے ہرا دیا

دوسرا ون ڈے: جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 8وکٹ سے ہرا دیا

(ویب ڈیسک ) جنوبی افریقہ نے پاکستان کو دوسرے ون ڈے میچ میں 8 وکٹوں سے شکست دیدی۔تین   ون ڈے میچز کی سیریز 1-1 برابر ہو گئی۔

دوسرا ون ڈے میچ میں   جنوبی افریقہ نے  270 رنز کا پاکستانی ہدف پورا کرلیا۔ کوئنٹن ڈی کوک کی ذمہ دارنہ بلے بازی، سنچری سکور کی، 123رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ٹونی ڈی زورزی 76 ، اوپنر پریٹوریس 46 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ 

کپتان شاہین آفریدی سمیت 8 بولرز نے بولنگ کی لیکن   ٹیم کو کامیابی نہ دلا سکے۔

پاکستان کا ٹاپ آرڈر پھر فلاپ ہوگیا، 22 رنز پر 3 وکٹیں گریں ۔فخر زمان صفر، بابر اعظم 11 اور محمد رضوان 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

سلمان علی آغا  نے  لگاتار دوسری ففٹی بنائی اور   69 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔اوپنر صائم ایوب 53،  آل راؤنڈر فہیم اشرف 28 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ محمد نواز نے ٹوٹل میں 59رنز کا اضافہ کیا۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے ناندرے برگر کی تباہ کن بولنگ، 46 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں۔

Watch Live Public News