کالے جادو سے نجات کیلئے وظیفہ

کالے جادو سے نجات کیلئے وظیفہ
کیپشن: کالے جادو سے نجات کیلئے وظیفہ

ویب ڈیسک: دنیا میں کچھ لوگ حسد، دشمنی یا بغض کے تحت دوسروں کو نقصان پہنچانے کے لیے کالے جادو کا سہارا لیتے ہیں۔ ایسے منفی اثرات انسان کی زندگی، ذہن اور دل کے سکون کو متاثر کر دیتے ہیں۔ مگر اسلام نے ہر مصیبت کا حل قرآن و سنت میں عطا کیا ہے۔ 

کالے جادو سے حفاظت اور اس کے اثرات سے نجات کے لیے چند آزمودہ قرآنی وظائف اور دعائیں موجود ہیں۔ جنہیں پڑھ کر انسان اپنے ایمان، گھر اور زندگی کو روحانی حصار میں محفوظ بنا سکتا ہے۔

دارالافتاءجامعۃ العلوم الاسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن کراچی کی ویب سائٹ پر کالے جادو سے نجات کیلئے پوچھے گئے سوال پرتفصیلی وظیفہ شائع کیا گیا ہے۔ جو کہ قارئین کیلئے پیش خدمت ہے۔

سوال

 کسی کے گھرمیں کالا جادو کیا جارہا ہو اس سے کس طرح بچا جاسکتا ہے؟

جواب

جادو ،ودیگرمضراثرات سے محفوظ رہنے کے لیے ہر وقت ظاہری وباطنی طہارت ، قرآن مجید کی تلاوت، مسنون اذکار اوردعاؤں کا اہتمام رکھیں۔خصوصاً آیۃ الکرسی، سورہ فلق اور سورہ ناس صبح شام کم از کم تین تین مرتبہ پڑھنے کامعمول بنائیں، دن بھر کثرت سے پڑھیں تو مزید بہترہوگا،نیز مندرجہ ذیل دعا صبح شام تین تین مرتبہ پڑھاکریں:

أَعُوذُ بِوَجْهِ اللَّهِ الْعَظِيمِ ، الَّذِي لَيْسَ شَيْءٌ أَعْظَمَ مِنْهُ ، وَبِكَلِمَاتِ اللَّهِ التَّامَّاتِ الَّتِي لاَ يُجَاوِزُهُنَّ بَرٌّ وَلاَ فَاجِرٌ ، وَبِأَسْمَاءِ اللَّهِ الْحُسْنَى كُلِّهَا مَا عَلِمْتُ مِنْهَا وَمَا لَمْ أَعْلَمْ ، مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ وَبَرَأَ وَذَرَأَ.(موطا امام مالک)فقط واللہ اعلم

فتوی نمبر : 143905200079

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

اس وظیفے کو پڑھنے کیلئے  جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن کے دارالافتاء  کی ویب سائٹ پر جا کر مطالعہ کر سکتے ہیں۔

Watch Live Public News