ویب ڈیسک: ویسٹ انڈیز کے سابق آل راؤنڈر برنارڈ جولین 75 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔
برنارڈ جولین 1975 کا ورلڈ کپ جیتنے والی ویسٹ انڈین ٹیم کے رکن تھے۔ جولین نے 24 ٹیسٹ اور 12 ون ڈے میچوں میں ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کی۔
باغی ٹیم کا حصہ ہونے کی وجہ سے برنارڈ جولین پر ویسٹ انڈیز میں تاحیات پابندی عائد کر دی گئی تھی۔