جنید اکبر اور ترجمان وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا میں اختلافات شدت اختیار کرگئے

جنید اکبر اور ترجمان وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا میں اختلافات شدت اختیار کرگئے
کیپشن: جنید اکبر اور ترجمان وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا میں اختلافات شدت اختیار کرگئے

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوامیں پی ٹی آئی کے لئے ایک اور کٹا کھل گیا، صوبائی صدرنے عہدہ چھوڑنے کی دھمکی دیدی۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے صوبائی صدر جنید اکبرکے وزیراعلی کے ترجمان کی جانب سے انکے خلاف ٹویٹ پر اختلافات شدت اختیارکرگئے۔ صوبائی صدرجنید اکبر نے ترجمان سی ایم ہاؤس فرازمغل کو فوری عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کردیا۔ 

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے صوبائی صدرنے پارٹی واٹس ایپ گروپ میں آڈیوپیغام جاری کرکےاحتجاجا گروپ لفٹ کردیا۔ جنید اکبر نے اپنے بیان میں کہا کہ معلوم نہیں وزیراعلی صاحب نے کہاں اشتہار دیکر ایسے نمونے پیداکئے۔ میری ٹویٹ پرسیاسی لوگ ہی سمجھ گئے ہوں گے کہ میں نے کس جانب اشارہ کیا ہے۔ 

جنید اکبر نے مزید پیغام میں کہا کہ بدقسمتی سے وزیراعلی صاحب نے کونسا اشتہاردیاتھا جس میں ایسے نمونے پیدا کئے ہیں۔ سی ایم صاحب کے ترجمان نے جس طرح میرے خلاف ٹویٹ کی ہے اس سے تو لگتا ہے کہ وزیراعلی کی آشیرباد حاصل ہے۔ بدقسمتی سے وزیراعلی نے جو ٹیم بنائی ہے وہ ہماری مشکلات کم کرنے کے بجائے مزید بڑھا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر گالم گلوچ کرکے پارٹی کے لئے مشکلات پیدا کرنے والے مخلص نہیں ہوتے۔ اس کے بعد بھی ترجمان فرازمغل اپنے عہدے پر رہتے ہیں تو پھر میں بھی سیاست اپنی عزت کے لئے کرتا ہوں۔ نہ ہی مجھے پروٹوکول کا شوق ہے اور نہ ہی عہدے کی کوئی لالچ پھرمیں بھی جواب دونگا۔

جنید اکبر نے نے مزید کہا کہ جب وزیراعلی کا فوکل پرسن میرے خلاف اس حد تک جاسکتا ہے توپھر؟ آپ سے گروپ ممبران کے نوٹس میں یہ بات لانا چاہتاتھااگر آج انہیں عہدے سے نہیں ہٹایا گیا۔ اگر میں اس کا جوابدو کہ آپ لوگوں کی اتنی حیثیت نہیں کہ آئی جی آپ کی بات سنے توپھرمزید بدمزگی ہوگی۔ ہماری کردارکشی کرنیوالے لوگوں کی موجودگی میں اس گروپ میں مزید نہیں رہ سکتا۔ اسکے بعد جو ہوگا وہ بطور ری ایکشن ہوگا تمام ممبران کے علم میں یہ بات لارہا ہوں۔

Watch Live Public News