ویب ڈیسک: صدر آصف علی زرداری کا وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو فون، سندھ اور پنجاب حکومتوں کے درمیان کشیدگی کے معاملے پر بات چیت کی۔
تفصیلات کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے پنجاب اور سندھ کے درمیان بڑھتی کشیدگی کو ختم کرنے کیلئے وزیر داخلہ کو فوری طور پر کراچی طلب کر لیا ہے۔
گزشتہ کچھ دنوں سے مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ایک دوسرے کے خلاف سیاسی بیانات دے رہے ہیں۔ جس کے باعث دونوں اتحادی جماعتوں کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اس سیاسی کشمکش کو ختم کرنے کیلئے ن لیگ کے رہنماؤں نے پیپلزپارٹی کے رہنماؤں سے ملاقات بھی کی تھی۔
اب صدر پاکستان نے دونوں اتحادی جماعتوں کے درمیان صلح کرانے کیلئے کمر کس لی ہے۔