ویب ڈیسک: وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کی پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو، کہا بھارت نے پہلے جوایڈونچر کیاتھا،پوری دنیا میں اس نے ذلت اٹھائی ہے، غزہ میں روشنی کی کرن نظرآئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کی پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے پہلے جو ایڈونچر کیاتھا،پوری دنیا میں اس نے ذلت اٹھائی ہے۔
بھارت کی عزت جو خاک میں ملی ہے ا ب اگردوبارہ اس طرح کی حرکت کرے گاتو زیادہ رسوا ہوگا ، بھارت کوئی بھی منصوبہ بندی کرے گا جس طرح پہلے ہم نے جواب دیا. اسی طرح ہمیں کامیابی ملے گی ۔
وہ جو کوشش کررہے ہیں یہ انتخِابی مرحلے اور سیاست کی وجہ سے ان کی اندرون خانہ ضرورت بن گئی، غزہ کے مسلمانوں کی قربانیاں رنگ لائیں گی ، ابھی اس حوالے سے حتمی صورتحال سامنے آئے گی۔
وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا مزید کہنا تھا کہ ابھی کچھ چیزیں فائنل ہونی ہیں اس کی حتنی شکل سامنے آجائے ، فلسطین کی ریاست قائم ہوگی، فلسطینی اپنی ریاست میں آزادی کاسانس لےسکیں گے۔