صرف 13 ہزار روپے ماہانہ میں ہونڈا موٹر سائیکل حاصل کریں

  صرف 13 ہزار روپے ماہانہ میں ہونڈا موٹر سائیکل حاصل کریں

ویب ڈیسک:پاکستان میں مشہور موٹر سائیکل کمپنی اٹلس ہونڈا ( Atlas Honda) نے صارفین کے لیے موٹر سائیکل خریدنے کا ایک نیا اور آسان طریقہ متعارف کرایا ہے، اب خریدار Standard Chartered Bank کے ’’SC Aasan‘‘ پلان کے ذریعے ہونڈا موٹر سائیکل آسان قسطوں میں خرید سکتے ہیں۔

تفصیلات کےمطابق اس اسکیم کے تحت، کنونشنل کریڈٹ کارڈ ہولڈرز ہونڈا موٹر سائیکل خرید سکتے ہیں اور ادائیگی کو 3، 6 یا 12 ماہ کی قسطوں میں تقسیم کر سکتے ہیں، کمپنی کی جانب سے خریداروں کے لئے اچھی آفر یہ لگائی گئی ہے کہ اس مدت میں وہ بغیر کسی سود کے موٹرسائیکل حاصل کرسکتے ہیں۔
تاہم، ایک مرتبہ کی پراسیسنگ فیس بکنگ کے وقت لاگو ہوگی، جو قسطوں کی مدت کے مطابق مختلف ہوگی۔

اگر خریدار 3 ماہ کی اقساط کراتا ہے تو  1.99 فیصد  پراسیسنگ فیس بکنگ کے وقت لاگو ہوگی، 6 ماہ کی قسطوں پر5.99 فیصد، 12 ماہ کی قسطوں پر 11.99 فیصد جبکہ اضافی ٹیکس بھی لاگو ہوگا۔

اس کے علاوہ صارف کے علاقے کے حساب سے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (FED) بھی الگ سے چارج کی جائے گی۔

کمپنی کے مطابق اس اسکیم کا مقصد درمیانی آمدنی والے افراد کے لیے موٹر سائیکل خریدنا آسان بنانا ہے، تاکہ وہ بغیر بھاری رقم ادا کیے اپنی پسند کی ہونڈا بائیک حاصل کر سکیں، اس سہولت کے تحت، صارفین 13 ہزار روپے ماہانہ سے بھی اپنی بائیک حاصل کر سکتے ہیں۔

 

Watch Live Public News