کچے کے علاقے  میں ترقی کیلئے ڈاکوؤں کے ہتھیار ڈالنے کی پالیسی کی منظوری دیدی گئی

کچے کے علاقے  میں ترقی کیلئے ڈاکوؤں کے ہتھیار ڈالنے کی پالیسی کی منظوری دیدی گئی

(ویب ڈیسک )سندھ کابینہ نے سکھر اور لاڑکانہ ڈویژن  میں  امن  کی بحالی ، ریاستی رٹ   قائم کرنے اور کچے   کے علاقے میں  سماجی و اقتصادی ترقی کے فروغ   کے  لیے ڈاکوؤں  کے ہتھیار ڈالنے کی پالیسی کی منظوری  دیدی۔

سندھ کابینہ کو آگاہ کیا گیا کہ کامیاب سیکیورٹی آپریشنز اور مقامی کمیونٹیز کے ساتھ وسیع مذاکرات کے بعد بہت سے ڈاکوؤں نے رضاکارانہ طور پر ہتھیار ڈالنے پر آمادگی ظاہر کی ہے،پالیسی قانون  کے تحت ہتھیار ڈالنے  کی شفاف اورہمدردانہ میکانزم  فراہم کرتی ہے۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ  ہتھیار  ڈالنے والے افراد  کے خاندانوں  کو معاشی تحفظ ،  تعلیم، صحت ، حفاظت اور پیشہ ورانہ تربیت فراہم کی  جائے گی۔

 حکومت امن اور استحکام برقرار رکھنے کے لیے کچے کے علاقوں میں اسکولوں، صحت، ویٹرنری اور ترقیاتی منصوبوں کو بھی بحال کرے گی،وزیر اعلیٰ  کی محکمہ داخلہ کو  نگرانی، سفافیت کے عمل کو موثر بنانے ،امن  کی بحالی  اور ہتھیار ڈالنے کے عمل کو فروغ دینے کے لیے عوام میں  آگاہی مہم تیز کرنے کی ہدایت دی۔

Watch Live Public News