علیمہ خانم کو انڈا مارنے کا معاملہ، مولانا فضل الرحمان کا حیران کن ردعمل سامنے آگیا

علیمہ خانم کو انڈا مارنے کا معاملہ، مولانا فضل الرحمان کا حیران کن ردعمل سامنے آگیا
کیپشن: علیمہ خانم کو انڈا مارنے کا معاملہ، مولانا فضل الرحمان کا حیران کن ردعمل سامنے آگیا

ویب ڈیسک: سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان کی توہین کو قابل مذمت اور ناقابل برداشت عمل قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق اپنے بیان میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہمارے ہاں خواتین کی حرمت اور سماجی رواداری پر پورا معاشرتی نظام قائم ہے۔ اس جارحیت سے صرف علیمہ خان ہی متاثر نہیں ہوئی بلکہ پورے سماج کی حرمت پامال ہوئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جس طرح ہم نے نواز شریف پر جوتا اچھالنے ،خواجہ آصف پہ سیاہی پھیکنے اور احسن اقبال کو گولی مارنے کی مذمت کی تھی اسی طرح علیمہ خان کی بے حرمتی کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران سابق وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خانم کو انڈا مارا گیا۔ پی ٹی آئی کارکنوں نے انڈا مارنے والی خاتون کو گھیر لیا، پولیس بیچ بچاؤ کی کوشش کرتی رہی۔ بعد میں پولیس نے انڈا مارنے والی 2 خواتین کو حراست میں لے لیا۔

اس افسوسناک واقعے کے بعد علیمہ خانم گاڑی میں بیٹھ کر روانہ ہوگئیں۔

Watch Live Public News