ویب ڈیسک: شائقین کرکٹ کیلئے بڑی خوشخبری، پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے ساؤتھ افریقہ کے خلاف سیریز کا شیڈول جاری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان 12 اکتوبر سے جنوبی افریقہ کیساتھ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی میزبانی کرے گا۔ لاہور اور راولپنڈی میں دو ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے۔ پہلا ٹیسٹ 12 تا 16 اکتوبر لاہور میں ہو گا۔ دوسرا ٹیسٹ 20 تا 24 اکتوبر راولپنڈی میں ہو گا۔

تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز 28 اکتوبر تا یکم نومبر تک ہوں گے۔ پہلا ٹی ٹوئنٹی راولپنڈی، جبکہ باقی لاہور میں ہوں گے۔
فیصل آباد 17 برس بعد ون ڈے انٹرنیشنل میچ کی میزبانی کرے گا۔ جنوبی افریقہ سے تین ون ڈے میچز کی سیریز 4 تا 8 نومبر فیصل آباد میں ہو گی۔
چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سمیر احمد سید نے کہا کہ جنوبی افریقہ اور پاکستان کی سیریز معیاری کرکٹ لائے گی، فیصل آباد میں 17 برس بعد ون ڈے انٹرنیشنل کی واپسی تاریخی لمحہ ہے۔