محکمہ ایکسائز کی تاریخ کی مہنگی ترین گاڑی رجسٹرڈ کر لی گئی

محکمہ ایکسائز کی تاریخ کی مہنگی ترین گاڑی رجسٹرڈ کر لی گئی
کیپشن: محکمہ ایکسائز کی تاریخ کی مہنگی ترین گاڑی رجسٹرڈ کر لی گئی

ویب ڈیسک: محکمہ ایکسائز پنجاب کی تاریخ کی مہنگی ترین گاڑی رجسٹرڈ کر لی گئی۔

ڈائریکٹر ایکسائز ڈیپارٹمنٹ شاہد گیلانی کا کہنا ہے کہ ایکسائز لاہور کی جانب سے 17 کروڑ 60 لاکھ روپے مالیت کی گاڑی کی رجسٹریشن فیس 94 لاکھ 41 ہزار ادا کی گئی۔ اس سے قبل گزشتہ ماہ 91 لاکھ رجسٹریشن کا سب سے زیادہ ریکارڈ تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گوجرانوالہ کے رہائشی احمد وقاص نے رینج روور کے لیے اے ڈبلیو اے 089 نمبر حاصل کیا، موٹر برانچ لاہور نے اب تک کی سب سے زیادہ ریکوری حاصل کی ہے۔

ڈائریکٹر ایکسائز لاہور نے مزید کہا کہ مالی سال کے پہلے دو ماہ میں 5 ارب روپے سے زائد کا ہدف حاصل کر لیا گیا ہے۔

Watch Live Public News