نئی ہونڈا ’سٹی ایسپائر ایس‘ پاکستان میں متعارف

نئی ہونڈا ’سٹی ایسپائر ایس‘ پاکستان میں متعارف

ویب ڈیسک: ہنڈا اٹلس نے چھٹی جنریشن ہنڈا سٹی کا ایک نیا ویرینٹ ’ ایسپائر ایس‘ متعارف کرایا ہے۔ اس کے ساتھ ہی موجودہ 1.2L CVT اور 1.5L ایسپائر ماڈلز کا فیس لفٹ بھی پیش کیا گیا ہے۔ یہ لانچ پاکستان میں چھٹی جنریشن کی سٹی کے ابتدائی تعارف کے تقریباً چار سال بعد ہوئی ہے، جسے 2021 میں متعارف کرایا گیا تھا۔

اس اعلان نے گاڑیوں کے شوقین افراد کی توجہ اپنی طرف کھینچ لی ہے، جن میں سے بہت سے افراد ساتویں جنریشن ہونڈا سٹی کی توقع کر رہے تھے، جو کہ 2021 سے عالمی مارکیٹس میں دستیاب ہے۔

چھٹی جنریشن کو اپ ڈیٹس کے ساتھ جاری رکھنے کے فیصلے نے مداحوں اور ناقدین کے درمیان بحث کو دوبارہ چھیڑ دیا ہے، تنقید کے باوجود، ہنڈا اٹلس نے نئی جنریشن پر جانے کی بجائے موجودہ لائن اپ کو بہتر بنانے کا انتخاب کیا ہے۔

ان اپ ڈیٹس میں سب سے زیادہ توجہ نئے ویرینٹ ’ ایسپائر ایس‘ پر ہے، جس میں کئی ظاہری اور عملی تبدیلیاں کی گئی ہے تاکہ گاڑی کی بیرونی کشش اور اندرونی آرام دونوں کو بڑھایا جا سکے۔

بیرونی خصوصیات:
نیا ہونڈا ایمبلم، دو نئے بیرونی رنگ، سیاہ ٹرنک اسپوائلر جس میں ایل ای ڈی ہائی-ماؤنٹ اسٹاپ لیمپ لگا ہے، سیاہ شارک فن اینٹینا، سیاہ رنگ کے ڈور مررز، رنگ میں اپ ڈیٹ کیے گئے ڈور ہینڈلز، سامنے کروم کی آرائش اور پیچھے لائسنس کی آرائش اور نئے رنگ کے ساتھ اپ ڈیٹ شدہ الائے وہیلز لگائے گئے ہیں۔
اندرونی اپ گریڈز:
نئے پیٹرن کے ساتھ ہائی-گریڈ فیبرک سیٹیں، چمڑے میں لپٹا اسٹیئرنگ وہیل جس میں بیس بال کی سلائی ہے، اپ گریڈ شدہ ABS جس میں EBD ہے، اب ESP 9.3 ماڈیولیٹر کے ساتھ
(بہتر بریکنگ کی کارکردگی اور گاڑی کی حفاظت میں اضافہ فراہم کرتا ہے)

کمپنی نے نئی قیمتوں کا اعلان کردیا ہے، سٹی 1.2 CVT کی قیمت: 47.37 لاکھ روپے (بکنگ: 9 لاکھ)، Aspire سٹی 1.5   کی قیمت 60.69 لاکھ روپے

سٹی 1.5 Aspire S (ٹاپ ویرینٹ) کی قیمت 61.49 لاکھ روپے (بکنگ: 12 لاکھ)

Watch Live Public News