پی ایم ایم ایل کا سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریسکیو و ریلیف آپریشن جاری

پی ایم ایم ایل کا سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریسکیو و ریلیف آپریشن جاری

ویب ڈیسک: پاکستان مرکزی مسلم لیگ کا سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریسکیو و ریلیف آپریشن جاری ہے،مرکزی مسلم لیگ رضاکاروں نےکشتیوں کے ذریعے 56 ہزار افراد ،سامان ریسکیو کر لیا،11 لاکھ 35 ہزار افراد میں پکی پکائی خوراک، 34 ہزار 5 سو خاندانوں میں خشک راشن تقسیم کیا گیا۔

مرکزی مسلم لیگ کے 200 سے زائد میڈیکل کیمپوں پر 8 لاکھ 55 ہزار سے زائد مریضوں کا علاج معالجہ ،لاہور موہلنوال،کنگن پور میں خیمہ بستیوں میں مقیم خاندانوں کی خدمت کا عمل جاری ہے،چیئرمین خدمتِ خلق چوہدری شفیق الرحمان وڑائچ  نےملتان،مظفرگڑھ،میلسی کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔

  چوہدری شفیق الرحمان  نےملتان کے علاقہ شیر شاہ میں متاثرہ بستیوں کا کشتی پر  دورہ،متاثرین سے ملاقات کی، مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے مظفرگڑھ میں چکن قورمہ کے ساتھ سیلاب متاثرین کی ضیافت کی گئی۔

شفیق الرحمان وڑائچ  نےمیلسی کے  علاقے فتح پور میں متاثرین سے ملاقات کی،مرکزی مسلم لیگ پنجاب کے صدر محمد سرور چوہدری  نے تلوار چیک پوسٹ کا دورہ کیا،چوہدری سرور نےامدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا،رضاکاروں ،متاثرین سے ملاقات کی،  مرکزی مسلم لیگ کے ترجمان تابش قیوم جلال پور پیر والا پہنچ گئے، متاثرین سے ملاقات،کھانا تقسیم کیا۔

 گجرات میں چوہدری عبدالبصیر کی سربراہی میں کھانے کی تقسیم کی گئی،  گجرات میں 10,000 افراد کے لیے کھانے اور ضروری سامان کی فراہمی جاری ہے،پاکپتن میں بابا فرید پل پر میڈیکل کیمپ اور کشتیوں کے ذریعے کھانا تقسیم کیا گیا۔

چیچہ وطنی  میں مرکزی مسلم لیگ کا  دریائے راوی کے کنارے میڈیکل کیمپ قائم  ہے،  مرکزی مسلم لیگ کےپاکپتن، ساہیوال، چنیوٹ میں میڈیکل کیمپس اور کھانے کی تقسیم کا عمل جاری ہے،  چنیوٹ کے علاقے جامعہ آباد محمدی شریف میں بلند پانی میں کشتیوں کے ذریعے کھانا پہنچایا گیا۔

ملتان، مظفر گڑھ،بہاولپور سمیت دیگر اضلاع میں پکا پکایا کھانا تقسیم، میڈیکل کیمپوں میں علاج معالجہ جاری ہے، ننکانہ میں مرکزی مسلم لیگ کے رہنما ثاقب مجید  کی قیادت میں رضاکارسیلاب متاثرین کی امداد میں مصروف ہیں۔ 

Watch Live Public News