پیر کی شام سے بالائی علاقوں میں بارشوں کا امکان، محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

پیر کی شام سے بالائی علاقوں میں بارشوں کا امکان، محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

(ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات نے ملک بھر کے موسم کی تازہ ترین صورتحال جاری کر دی ہے، جس کے مطابق ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور شدید مرطوب رہے گا، تاہم بعض بالائی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے کے مطابق آج (اتوار) کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں حبس اور گرمی کا راج رہے گا، جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان کے اضلاع میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔

پیر کے روز بھی دن کے اوقات میں میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، تاہم شام اور رات کے وقت بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز پنجاب، گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا کے بعض اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بادل برسے۔ سب سے زیادہ بارش سرگودھا سٹی میں 35 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

پنجاب: لاہور  20، چکوال 19، حافظ آباد، جھنگ، سیالکوٹ اور ساہیوال 09، قصور 07، گوجرانوالہ 05، جوہرآباد اور ٹوبہ ٹیک سنگھ 04، منڈی بہاؤالدین اور گجرات 03 جبکہ جہلم میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

اسی طرح گلگت بلتستان کے علاقے استور میں 04 جبکہ خیبر پختونخوا کے علاقے پٹن میں 01 ملی میٹر بارش ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق ملک میں سب سے زیادہ گرمی بلوچستان کے شہر سبی میں ریکارڈ کی گئی جہاں درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ رہا، جبکہ سندھ کے شہر دادو میں پارہ 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔ میدانی علاقوں کے شہریوں کو گرمی اور حبس کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

Watch Live Public News