اسلام آباد :دائر شکایت میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس مس کنڈکٹ کے مرتکب قرار پائے گئے ہیں، چیف جسٹس کو فوری طور پر عہدے سے برطرف کیا جائے۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت دائر کر دی گئی۔ مقامی وکیل کی جانب سے دائر شکایت میں کہا گیا کہ چیف جسٹس مس کنڈکٹ کے مرتکب قرار پائے گئے ہیں، چیف جسٹس کو فوری طور پر عہدے سے برطرف کیا جائے۔ چیف جسٹس کے خلاف شکایت پنجاب کے پی انتخابات کیس کی بنیاد پر دائر کی گئی۔ شکایت گزار نے کہا انتخابات ازخودنوٹس سے سپریم کورٹ متنازع بنی، زبان زدعام ہے کہ چیف جسٹس نے عدلیہ میں گروپنگ قائم کر رکھی ہے۔ چیف جسٹس نے گروپنگ مدنظر رکھتے ہوئے بنچ تشکیل دیا تاکہ فیصلہ اکثریت سے حاصل کیا جا سکے۔