اسرائیل میں نیتن یاہو کیخلاف عوام سڑکوں پر نکل آئے

اسرائیل میں نیتن یاہو کیخلاف عوام سڑکوں پر نکل آئے
کیپشن: اسرائیل میں نیتن یاہو کیخلاف عوام سڑکوں پر نکل آئے

ویب ڈیسک: اسرائیل کے بڑے شہروں میں حکومت مخالف مظاہرے ریکارڈ کیے گئے۔ نیتن یاہو کیخلاف عوام سڑکوں پر نکل آئے۔
تفصیلا ت کے مطابق  اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں مظاہرین پر تیز رفتار کار چڑھ دوڑی۔ پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ یہ واقعہ اُس وقت رونما ہوا جب حکومت ہزاروں مخالف مظاہرین سڑکوں پر مارچ کرتے ہوئے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کی سرکاری رہائش گاہ کی طرف بڑھ رہے تھے۔

پولیس نے ڈرائیور کو تفتیش کے لیے گرفتار کرلیا ہے۔ اسرائیل کے وزیرِ مواصلات شلومو کرہی نے اس واقعے کے لیے بائیں بازو کے سیاسی قائدین کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ دوسری طرف اپوزیشن نے تشدد کو بڑھاوا دینے کا الزام عائد کرتے ہوئے حکومت پر شدید نکتہ چینی کی ہے۔

اسرائیل کے ٹی وی چینل i24 News کے مطابق پولیس نے کار میں سوار دیگر افراد کو بھی حراست میں لیا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر ایک پوسٹ میں شلومو کرہی نے مظاہرین سے کہا کہ پولیس کو نشانہ نہ بنائیں اور وزیر اعظم ہاؤس پر جلتی ہوئی مشعلیں نہ پھینکیں۔

واضح رہے کہ اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں پرحملے کے 6ماہ مکمل ہوچکے ہیں جس میں ابتک ہزاروں فلسطینی شہید اور بے گھر ہوچکے ہیں۔

Watch Live Public News