شیر افضل مروت کا پارٹی اختلافات سےمتعلق بیانات پر اہم فیصلہ

شیر افضل مروت کا پارٹی اختلافات سےمتعلق بیانات پر اہم فیصلہ
کیپشن: شیر افضل مروت کا پارٹی اختلافات سےمتعلق بیانات پر اہم فیصلہ

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیرافضل مروت نے پارٹی اختلافات سے متعلق بیانات بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ 2 ماہ سے میڈیا پر پی ٹی آئی میں اختلافات کا گیم چلایا جارہا ہے، اس معاملات میں مجھے اپنی بھی غفلت نظر آئی۔

انھوں نے کہا کہ احساس ہوا ہمیں ذمہ داری سے اپنے کردار کا تعین کرنا چاہیے، آج کے بعد پارٹی اختلافات پر کسی سوال کا جواب نہیں دوں گا۔

شیرافضل مروت نے مزید کہا کہ پارٹی میں اپنے تمام مسائل کو آج سے ختم کر رہا ہوں۔پارٹی کے اندر میرے خلاف کوئی پراپیگنڈہ کرے تو جواب نہیں دیا جائے گا، پارٹی میں اپنے تمام تر اختلافات ختم کرتا ہوں۔