ملک بھر میں آج موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات نے بتا دیا

ملک بھر میں آج موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات نے بتا دیا
کیپشن: ملک بھر میں موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات نے بتا دیا

ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف شہروں میں موسم گرم رہنے کی پیشگوئی کی ہے جب کہ کشمیر میں چند مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بیشترعلاقوں میں موسم خشک اور جنوبی علاقوں میں گرم رہے گا۔بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور جنوبی اضلاع میں گرم ہو گا۔سندھ کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم کے خشک اور گرم رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد ، خیبرپختونخوا، مری، گلیات اور گردونواح میں موسم خشک رہے گا جبکہ گلگت بلتستان میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا اور کشمیر میں چند مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔