یکم اپریل سے اب تک 1355 غیرقانونی تارکین وطن واپس بھیجے جاچکے

یکم اپریل سے اب تک 1355 غیرقانونی تارکین وطن واپس بھیجے جاچکے
کیپشن: یکم اپریل سے اب تک 1355 غیرقانونی تارکین وطن واپس بھیجے جاچکے

ویب ڈیسک: ملک بھر میں غیر قانونی طور پر رہائش پذیر غیر ملکیوں کو طورخم کے راستے واپس بھیجنے کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے محکمہ داخلہ کا کہناہے کہ اتوار کو طورخم کےراستے 876 افغان سٹیزن کارڈ ہولڈز کو واپس بھیجا گیا جبکہ یکم اپریل سےاب تک ایک ہزار 355  تارکین وطن  کو بھیجا جاچکا ہے۔

اس کے علاوہ پنجاب میں اتوار کو ایک ہزار 47 افغان شہریوں کوحراست میں لے کر خیبرپختونخوا روانہ کیا گیا ہے۔

 مزید برآں ایک ہزار47 افغان مہاجرین کو آج طورخم سےافغانستان ڈی پورٹ کیاجائےگا۔

Watch Live Public News