شہریوں کیلئےخوشخبری،محکمہ موسمیات نےبارشوں کی پیشگوئی کردی

شہریوں کیلئےخوشخبری،محکمہ موسمیات نےبارشوں کی پیشگوئی کردی
کیپشن: شہریوں کیلئےخوشخبری،محکمہ موسمیات نےبارشوں کی پیشگوئی کردی

ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے جبکہ ملک کے مختلف مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ آئندہ 2 سے تین روز کے دوران صوبہ سندھ اور جنوبی پنجاب میں دن کا درجہ حرارت معمول سے 02 سے04 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔شہر  لاہور میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہونے سے  موجودہ درجہ حرارت  30ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ماہرین کے مطابق شہر میں تین کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب 38 فیصد ہے۔آج شہر کا مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے.

دوسری جانب آج اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم خشک اورگرم رہنے کا امکان ہے، مری،گلیات اور گرد و نواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی ہے۔

بلوچستان اور سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے جبکہ سندھ کے ساحلی اضلاع میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

چترال، دیر، سوات، کوہستان، بٹگرام، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کاامکان ظاہر کیا ہے،آزادکشمیر میں گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

Watch Live Public News