بٹ کوائن کی قیمت میں تاریخی کمی ریکارڈ

بٹ کوائن کی قیمت میں تاریخی کمی ریکارڈ
کیپشن: بٹ کوائن کی قیمت میں تاریخی کمی ریکارڈ

ویب ڈیسک: (علی زیدی) امریکی تجارتی ٹیرف کے اثرات سے بٹ کوائن بھی متاثر ہوگیا۔ کورونا کے بعد کی کم ترین سطح پر آگیا۔

تفصیلات کے مطابق بٹ کوائن 78ہزار ڈالر سے کم کی سطح پر آگیا ہے۔ جس کی وجہ سرمایہ کاروں کی کیجانب سے مارکیٹ میں بےیقینی کی صورتحال کو بتایا جارہا ہے۔ 

کوائن میٹرکس کے مطابق بٹ کوائن کی قیمت میں آخری مرتبہ 6 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی۔ جو کہ 77 ہزار 730 ڈالر تھی۔ امریکی اںتخابات کے بعد بٹ کوائن کی قیمت میں غیرمعمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ایک وقت پر بٹ کوائن کی قیمت 1 لاکھ 6 ہزار ڈالر سے تجاوز کرگئی تھی تاہم رواں سال کے زیادہ تر وقت میں بٹ کوائن 80 ہزار ڈالر سے زیادہ پر ٹریڈنگ کرتا رہا۔ 

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جنوری کے بعد اب تک بٹ کوائن کی قدر میں مجموعی طور پر 28 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ جس کے بعد مارکیٹ پر بھی اس کا منفی اثر مرتب ہوا ہے اور سونے کی قیمت میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔ 

بٹ کوائن کی قیمت میں غیرمعمولی کمی نے بہت سے سرمایہ کاروں کے قیمتی اثاثے لٹا دیے۔ اور سرمایہ کار اپنے نقصان کو پورا کرنے کیلئے اپنے اثاثے فروخت کرنے پر مجبور ہوگئے۔ 

ایک اندازے کے مطابق بٹ کوائن کو 24 گھنٹے کے دوران 247 ملین ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔ اسی طرح ایتھر کو 217 ملین ڈالر کا نقصان برداشت کرنا پڑا ہے۔ 

Watch Live Public News

کونٹینٹ پروڈیوسر