پولیس کو پکڑنے کا چیلنج دینا نوجوان کو مہنگا پڑگیا

پولیس کو پکڑنے کا چیلنج دینا نوجوان کو مہنگا پڑگیا
کیپشن: پولیس کو پکڑنے کا چیلنج دینا نوجوان کو مہنگا پڑگیا

ویب ڈیسک: (علی زیدی) سوشل میڈیا پر تصاویر پوسٹ کرکے پولیس کو پکڑنے کا چیلنج کرنا نوجوان کو مہنگا پڑگیا۔

فاکس نیوز کی رپورٹ کے مطابق امریکا کی شیلبی کاؤنٹی شیرف کے دفتر سے جاری کردہ بیان کے مطابق ایک نوجوان نے سوشل میڈیا پر کچھ تصاویر شیئر کیں اور پولیس کو چیلنج کیا کہ “آؤ اسے ڈھونڈو”۔

نوجوان کی شناخت 25 سالہ ڈیون بارٹ کے نام سے ہوئی ہے۔ جس نے گزشتہ روز سوشل میڈیا سائٹ پر اپنے پیج پر کچھ تصاویر شیئر کیں اور پولیس کو برابھلا کہا۔ جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کرلیا۔ 

ملزم کی جانب سے پوسٹ کردہ تصاویر کو سوشل میڈیا سے ہٹا دیا گیا ہے۔ تاہم پولیس نے دعویٰ کیا کہ ملزم نے کہا تھا کہ اسے جیل بھیجنا آسان نہیں کیونکہ اس کے لیے پہلے اسے تلاش کرنا ہوگا۔ 

شیرف آفس سے جاری کردہ بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ قانون کی پاسداری ہر کسی پر لازم ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ پولیس سے بچنا اتنا آسان نہیں۔ قانون کو نظرانداز کرنے کے سنگین نتائج نکلتے ہیں۔ 

پولیس نے ڈیون بارٹ کو تلاش کیا اور اسے شیلبی کاؤنٹی جیل میں بھیج دیا۔ بارٹ کو گھریلو تعلق سے متعلق حملے کے سلسلے میں وارنٹ پر گرفتار کیا گیا۔

Watch Live Public News