امریکی ٹیرف کے اثرات، پاکستان اسٹاک مارکیٹ تاریخی مندی پر بند

امریکی ٹیرف کے اثرات، پاکستان اسٹاک مارکیٹ تاریخی مندی پر بند
کیپشن: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بھی شدید مندی،انڈیکس ہزاروں پوائنٹس گرگیا

ویب ڈیسک: دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹوں کی طرح کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بھی شدید مندی دیکھنے کو ملی اور چند گھنٹوں بعد ہی پاکستان اسٹاک مارکیٹ کریش کرگئی۔ جس کے بعد ٹریڈنگ کو عارضی طور پر معطل کیا گیا تاہم مارکیٹ کے دوبارہ آغاز پر انڈیکس 7ہزار پوائنٹس تک گرگیا۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ تاریخی مندی پر بند ہوئی ہے۔ جہاں انڈیکس 8 ہزار پوائنٹس سے زائد تک گرگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے آغاز پر  پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں دنیا بھر کی طرح شدید مندی دیکھنے کو ملی اور 100 انڈیکس 3297 پوائنٹس کی کمی سے ایک لاکھ 15 ہزار 499 کی سطح تک گرگیا۔ 

اس کے بعد امریکی ٹیرف پالیسی کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی رہی۔ 100 انڈیکس مزید دو سطحوں سے نیچے آگیا، 100 انڈیکس نے 5 نفسیاتی حدیں کھو دیں۔100 انڈیکس 4809 پوائنٹس کی کمی سے 113981 کی سطح پر آگیا۔100 انڈیکس میں 4 فیصد سے زائد کی مندی دیکھی جارہی ہے

تاہم کاروبار کے آغاز کے چند گھنٹے بعد ہی پاکستان اسٹاک مارکیٹ کریش کرگئی-مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کےپہلے روز پانچ ہزار پوائنٹس کی بڑی کمی کا سامنا ہے۔  100 انڈیکس 5 ہزار سےزائد پوائنٹس تک گرگیا۔ انڈیکس گرکر پہلے ایک لاکھ 15 ہزار اور اب ایک لاکھ 13 ہزار کی کم ترین سطح پر آگیاہے۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ معطل کردی گئی ہے ۔

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباردوبارہ بحال کردیا گیا تاہم شدید مندی برقرار رہی۔ ہنڈرڈ انڈیکس میں 7 ہزار پوائنٹس سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی۔ اس وقت ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار 759 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
مارکیٹ کریش ہونے پر ٹریڈنگ عارضی طور پر معطل کر دی گئی تھی۔

یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، 1800 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس ایک لاکھ 20 ہزار 793 پوائنٹس کی حد کو چھو گیا۔

تاہم کاروباری روز کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ میں اچانک مندی چھا گئی جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 146 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 18 ہزار 791 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

Watch Live Public News