علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری برقرار

علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری برقرار
کیپشن: علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری برقرار

ویب ڈیسک:ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف شراب اور اسلحہ برآمدگی کیس میں جاری کیے گئے وارنٹ گرفتاری کو برقرار رکھا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف شراب اور اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے کی۔

وکیل صفائی نے موقف اختیار کیا کہ علی امین گنڈا پور پشاور ہائیکورٹ سے ضمانت پر ہیں، عدالت پہلے بریت کی درخواست سن لے اس کیلئے حاضری بھی ضروری نہیں۔

بعدازاں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 26 اپریل تک ملتوی کر دی، علی امین گنڈاپور کے خلاف تھانہ بھارہ کہو میں مقدمہ درج ہے۔

Watch Live Public News