عمران خان کی رہائی سےمتعلق پی ٹی آئی کےسنیئر رہنما نے بڑابیان دیدیا

عمران خان کی رہائی سےمتعلق پی ٹی آئی کےسنیئر رہنما نے بڑابیان دیدیا
کیپشن: عمران خان کی رہائی سےمتعلق پی ٹی آئی کےسنیئر رہنما نے بڑابیان دیدیا

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شبلی فراز نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی تب ہی ممکن ہوگی جب یہ فیصلہ کر لیا جائے کہ ہم نے اس ملک کو آگے لے کر جانا ہے۔ عمران خان کا مسئلہ صرف ایک فرد کا نہیں بلکہ یہ ملک کے مستقبل اور عوام کے حقوق کا مسئلہ ہے۔ اگر ہم نے انصاف کے راستے پر چلنا ہے اور پاکستان کو آگے بڑھانا ہے، تو عمران خان کی رہائی ایک ضروری قدم ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس سیاسی ہے جس کا نہ سر ہے نہ پیر، بس ویسے ہی ہمیں مصروف رکھنے کے لیے یہ کیس کیا گیا ہے۔ساری دنیا اور  پاکستان کو پتا ہے کہ بانی پی آئی عمران خان کو سیاسی بنیاد پر قید کیا گیا ہے۔

شبلی فراز نے کہا کہ عمران خان کی رہائی اسی وقت ہی ممکن ہوگی جبکہ یہ فیصلہ کر لیا جائے کہ ہم نے اس ملک کو آگے لے کر جانا ہے، ہم نے اس ملک کو ترقی دینی ہے، ہم نے اس ملک کو اکٹھا رکھنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے آنے والی نسلوں کے لیے ایک مثبت پاکستان چھوڑ کے جانا ہے، یہ حکمران ٹولہ جس دن یہ فیصلہ کر لے گا کہ ہم نے یہ کرنا ہے تو بانی پی ٹی آئی عمران خان رہا ہو جائیں گے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی  ویسے ہی جھوٹ موٹ میں خوش رکھنے کی ایک ناکام کوشش ہے، اس معاملے کو  ہم پارلیمنٹ میں اٹھائیں گے اور ان کو ایکسپوز کریں گے۔

شبلی فراز نے کہا کہ جو پارٹی لیڈرشپ ہے وہ اس وقت اس پہ کام کر رہی ہے اور ہمارے فیصلے مکمل ہو گئے ہیں۔

Watch Live Public News