لاہورایئرپورٹ پرخاتون مسافر پرکسٹم اہلکاروں کی تھپڑوں کی بارش

لاہورایئرپورٹ پرخاتون مسافر پرکسٹم اہلکاروں کی تھپڑوں کی بارش
کیپشن: لاہورایئرپورٹ پرخاتون مسافر پرکسٹم اہلکاروں کی تھپڑوں کی بارش

ویب ڈیسک: لاہور ائیرپورٹ پر خواتین مسافروں اور کسٹم اہلکاروں کے درمیان جھگڑا اور تشدد کا واقعہ پیش آیا،خاتون مسافر اور کسٹم اہلکاروں نے ایک دوسرے کو تھپڑ مارے  جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عینی شاہدین کا کہناہے کہ اس واقعہ کا آغاز سامان کی کلیئرنس کے دوران ہوا تھا، جب ایک خاتون مسافر نے اپنا لہنگا کلیئر نہ ہونے پر کسٹم اہلکاروں سے تنازعہ کیا۔ اس دوران خاتون مسافر نے کسٹم اہلکاروں کو جوتے بھی مارے۔

کسٹم حکام نے اس خاتون کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

کسٹم حکام کے مطابق ابوظہبی سے آنے والی خواتین مسافروں نے سامان کی کلیئرنس نہ ہونے پر احتجاج کیا، جس کے نتیجے میں ہاتھا پائی ہوئی۔

واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور سی سی ٹی وی کیمروں سے حاصل کردہ مواد کی مدد سے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔

Watch Live Public News