کراچی میں ہیٹ ویو کا الرٹ جاری

کراچی میں ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
کیپشن: کراچی میں ہیٹ ویو کا الرٹ جاری

ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات نے سندھ بھر میں گرمی کی حالیہ لہر کو ' ہیٹ ویو' قرار دے دیا ہے اور کراچی سمیت مختلف علاقوں کے لیے ہیٹ ویو کا پہلا الرٹ جاری کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ سندھ بھر میں دن کے درجہ حرارت میں 5 سے 7 ڈگری اضافے کا امکان ہے۔ کراچی میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ منگل اور بدھ کو موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق، لاڑکانہ، جیکب آباد، شکارپور، کشمور، قمبر شہداد کوٹ، گھوٹکی، سکھر، نوشہرو فیروز، شہید بے نظیر آباد، خیرپور، جامشورو، حیدرآباد، مٹیاری اور سانگھڑ کے اضلاع ہیٹ ویو کی لپیٹ میں رہیں گے۔

محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ ٹھٹھہ، سجاول، بدین، میرپور خاص اور تھرپارکر میں تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔ کراچی میں پیر سے بدھ تک زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے اور ہوا میں نمی کا تناسب 80 سے 90 فیصد تک جا سکتا ہے۔

Watch Live Public News