(ویب ڈیسک ) پاکستان پر نیوزی لینڈ کیخلاف تیسرے ون ڈے میچ میں سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں پر میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔قومی ٹیم پر مقررہ وقت میں ایک اوور کم کروانے پر جرمانہ عائد کیا گیا۔
قومی ٹیم کے کپتان محمدرضوان نے غلطی تسلیم کرتے ہوئے سزا قبول کر لی۔
خیال رہے کہ اس سے قبل بھی قومی ٹیم کو پہلے دونوں ون ڈے میچوں میں بھی سلو اوور ریٹ پر جرمانہ کیا گیا تھا۔قومی ٹیم کو پہلے ون ڈے میچ میں دس فیصد دوسرے میچ میں پانچ فیصد جرمانہ ہوا تھا۔