(ویب ڈیسک ) نہم امتحانات میں دوست کی جگہ پیپر دینے والا جعلی امیدوار رنگے ہاتھو ں پکڑا گیا۔
بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور نویں جماعت کے سالانہ امتحان کے دوران گریجویٹ کالج پتوکی میں دوست کی جگہ پیپر دینے والا جعلی امیدوار عابد حسین رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ 202040 رولنمبر جو کہ اصلی امیدوار احمد بلال کی جگہ امتحان دے رہا تھا۔
کنٹرولر امتحانات اسکواڈ نے دوران انسپیکشن جعلی امیدوار کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا ۔ جعلی امیدوار کے خلاف ایف آئی آر درج کراکے پولیس کے حوالے کردیا گیا۔
کنٹرولر امتحانات محمد زاہد میاں کا کہنا ہے کہ جعلی امیدواروں کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری رکھیں گے۔ میٹرک امتحانات کو شفاف بنانے کے لیے پرعزم ہے۔