ویب ڈیسک:چئیرمین پی پی ٹی اے کی اسٹار لنک پر بریفنگ ، کہا کہ اسٹار لنک کو ہم لائسنس دے رہے ہیں۔
چئیرمین پی ٹی اے شزہ فاطمہ کا کہنا تھا کہ لائسنسنگ کے کچھ مراحل ہوتے ہیں ، انھوں نے ایس ای سی پی میں رجسٹریشن کرائی،اُس کے بعد اسپیس ریگولیٹری اتھارٹی میں انھوں نے رجسٹریشن کرائی، ابھی ہم نے پرووجنل لائسنس دیا ہے ۔
چئیرمین پی ٹی اے کا کہنا تھا کہ ہم نے جو اصل رجسٹریشن دینی ہے اُنھیں وہ ہم اُن کے تمام مراحل کو پورا کرنے کے بعد دیں گے ، اسٹار لنک جون تک تمام چیزیں مکمل کرنے کا کہہ رہا تھا ہم نے اُنھیں مئی تک کا وقت دیا ہے ۔
انھی اسٹار لنک کی پرائسنگ پر بھی بات ہونی ہے،کچھ چینی کمپنیوں نے بھی لائسنس کے لیے اپلائی کیا ہے ،ہم اسٹار لنک کو جلد از جلد لائسنس دی دیں گے، عوام کو اسٹار لنک نومبر یا دسمبر تک مل جاۓ گا ۔