سگریٹ پینےسے روکنے پر مسافر  نے پی آئی اے کے فضائی میزبانوں پر حملہ کردیا

سگریٹ پینےسے روکنے پر مسافر  نے پی آئی اے کے فضائی میزبانوں پر حملہ کردیا

(ویب ڈیسک ) سگریٹ پینے  سے روکنے پر مسافر  نے   پی آئی اے کے فضائی میزبانوں پر حملہ کردیا۔

گزشتہ روز پی آئی اے کی اسلام آباد سے پیرس کی پرواز پی کے 749 پر ایک مسافر نے خلاف قانون تمباکو نوشی کرنے کی کوشش کی ۔ خاتون فضائی عملے کی جانب سے منع کرنے کے باوجود مسافر نے تمباکو نوشی بند نہ کی اور بدتمیزی کی ۔

ترجمان پی آئی اے  کے مطابق  عملے اور کپتان کے اسرار کرنے پر مسافر نے خاتون فضائی میزبان کا بازو پکڑ کر مروڑا اور کمر پر مکہ مارا جس سے وہ زخمی ہوگئیں، مسافر نے فلائیٹ سٹورٹ اور کپتان پر بھی حملہ کیا مگر انہوں نے محفوظ رہ کر مسافر سے سگریٹ چھین لی ۔

کپتان نے ضابطے کے مطابق فرانسیسی حکام کو دوران پرواز آگاہ گیا اور جہاز کی پیرس آمد پر مسافر کو پولیس نے گرفتار کر لیا گیا۔  فضائی میزبانوں کے بیانات ریکارڈ کرکے اور ان کا میڈیکل کروا کے پولیس رپورٹ درج کر لی گئی ہے۔ 

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ  فرانسیسی قوانین اس معاملے میں بہت سخت ہیں اور امید ہے کی مسافر سے کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

ترجمان پی آئی اے نے بتایا کہ   مسافر کو پی آئی اے پر بلیک لسٹ کردیا گیا ہے اور اب وہ دوبارہ قومی ائیرلائن پر سفر نہیں کرسکیں گے ، پی آئی اے کے عملے نے اپنے فرائض  کی ادائیگی میں پروفیشنلزم سے کام لیا اور اب قانون اپنا کام کرے گا۔

Watch Live Public News