(علی رضا ) سام سنگ گلیکسی S25 کے صارفین کیلئے جیمنی لائیو اپڈیٹ کے ساتھ رئیل ٹائم ویژول اے آئی فیچر متعارف کروادیا ہے ۔
سام سنگ الیکٹرانکس نے آج اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے گلیکسی S25 ( Galaxy S25 )سیریز کے صارفین کے لیے ایک نیا اے آئی فیچر جیمنی لائیو(Gemini Live) متعارف کروا رہا ہے، جو رئیل ٹائم ویژول کنورسیشنز فراہم کرے گا۔
یہ نیا فیچر 7 اپریل سے گلیکسی S25 ( Galaxy S25) سیریز کے تمام صارفین کے لیے مفت دستیاب کیا جا رہا ہے۔
اس نئے اے آئی فیچر کی مدد سے گلیکسی S25 ( Galaxy S25) سیریز کے صارفین اب زیادہ نیچرلی اے آئی کے ساتھ بات چیت کر سکیں گے، جو روزمرہ کے کاموں کو آسان بنائے گا۔
اس فیچر کو استعمال کرنے کیلئے بس سائیڈ بٹن کو دبائیں اور جیمنی لائیو( Gemini Live) کو وہ چیز دکھائیں جو آپ دیکھ رہے ہیں، ساتھ ہی اس سے رئیل ٹائم بات چیت کریں۔

تصور کریں کہ آپ لباس منتخب کر رہے ہیں یا اپنے کمرے کا سامان ترتیب دے رہے ہیں۔ اب جیمنی لائیو( Gemini Live) آپ کی مدد کر سکتا ہے، بس کیمرہ پوائنٹ کریں اور آپ کو تجاویز ملیں گی کہ کس طرح اشیاء کو ترتیب دیں یا جگہ کو بہتر بنائیں۔
اس کے علاوہ، اگر آپ آن لائن خریداری کر رہے ہیں تو آپ جیمنی لائیو( Gemini Live) سے ذاتی نوعیت کی اسٹائل ایڈوائس بھی لے سکتے ہیں۔ یہ فیچر اس طرح کام کرتا ہے جیسے آپ کا قابل اعتماد دوست جو ہمیشہ آپ کی مدد کے لیے تیار ہو۔
سام سنگ کے ایگزیکٹو وائس پریزیڈنٹ اور ہیڈ آف کسٹمر ایکسپیریئنس آفس، جے کم نے کہا، "گوگل کے ساتھ مل کر ہم موبائل اے آئی کے مستقبل کی طرف ایک اہم قدم اٹھا رہے ہیں، جو اس بات کو یقینی بنائے گا کہ ہماری بات چیت اور معاملات ہمارے روزمرہ کے کاموں اور ضرورتوں کے ساتھ ہم آہنگ ہوں۔"
7 اپریل سے جیمنی لائیو (Gemini Live) کی اپڈیٹ گلیکسی S25 (Galaxy S25) سیریز کے تمام صارفین کو بغیر کسی اضافی قیمت کے فراہم کردی گئی ہے۔