پی ایس ایل10 کے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا، کون کون شامل ؟

پی ایس ایل10 کے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا، کون کون شامل ؟

(ویب ڈیسک ) پاکستان سپرلیگ ( پی ایس ایل ) 10 کے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق   پاکستان سپر لیگ X  کے میچ آفیشلز کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا۔  13امپائرز اور 7میچ ریفریز پی ایس ایل میں ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

آئی سی سی کے ایلیٹ پینل میں شامل احسن رضا، پال رائفل اور کمار دھرما سینا امپائرز پینل میں شامل ہیں ،  الیکس واف اور کرس براؤن بھی امپائرز پینل کا حصہ ہونگے۔

پاکستان سے علیم ڈار، آصف یعقوب، فیصل خان آفریدی، راشد ریاض ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ علیم ڈار آخری مرتبہ پی ایس ایل میں امپائرنگ کے فرائض سر انجام دیں گے۔

پی سی بی ایلیٹ پینل آف امپائرز عبدالمقیت، ناصر حسین، طارق رشید اور ذوالفقار جان   پی ایس ایل میں امپائرنگ کریں گے۔

میچ ریفریز میں آئی سی سی ایلیٹ پینل آف میچ ریفری رنجن مدوگالے اور روشن مہاناما میچوں کی نگرانی کریں گے۔علی نقوی اور محمد جاوید ملک میچ ریفریز میں شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ میں افتخار احمد، اقبال شیخ اور ندیم ارشد بھی آفیشلز ہونگے۔

خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ  (   پی ایس ایل) ایکس  11 اپریل سے 18 مئی تک  جاری رہے گا۔ 

Watch Live Public News