مائرہ خان کا ساتھی اداکارہ غناعلی سے جھگڑا، پھر کیا ہوا؟

مائرہ خان کا ساتھی اداکارہ غناعلی سے جھگڑا، پھر کیا ہوا؟

ویب ڈیسک: پاکستان ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ مائرہ خان کا شمار ان اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے جلد ہی اس فیلڈ میں اپنی منفرد پہچان بنائی، اداکارہ ایک واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی ساتھی اداکارہ غناعلی کے ساتھ لڑائی ہوگئی تھی۔

تفصیلات کےمطابق اداکارہ مائرہ خان نے حال ہی میں نجی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی، پروگرام میں انہوں نے بتایا کہ ان کی ساتھی اداکارہ غناعلی کے ساتھ ایک بین الاقوامی پروجیکٹ کی شوٹنگ کے دوران بڑی لڑائی ہوئی تھی۔

اداکارہ نے بتایا کہ وہ جاپان میں تھیں اور وائی فائی میں کچھ مسئلہ تھا کیونکہ وہ پہاڑی علاقے میں شوٹنگ کررہی تھیں، ان کے پاس صرف ایک ڈیوائس تھی جسے اسےاداکارہ غناعلی کے ساتھ شیئر کرنا تھا۔

ایک موقع پر وہ اس پر لڑنے لگیں اور وہ ایک دوسرے سے وائی فائی ڈیوائس کھینچ رہی تھیں، واقعے کے بعد مائرہ خان کی والدہ نے مداخلت کی اور ان کی مدد کی، انہوں نے سمجھوتہ کیا کہ ایک شخص ایک رات کے اصول کے ساتھ وائی فائی ڈیوائس استعمال کرے گا۔

Watch Live Public News