ویب ڈیسک:حکومت کی نہروں کے معاملے پر وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کو مذاکرات کی دعوت، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا سندھ کے حق کا ایک قطرہ بھی کسی دوسرے صوبوں کو نہیں دیا جائے گا۔
تفصیلات کےمطابق اپنے ایک بیان میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ سندھ کے حق کا ایک قطرہ بھی کسی دوسرے صوبوں کو نہیں دیا جائے گا،مل بیٹھ کر نہری معاملہ حل کریں گے، اپنے ساتھیوں کو یقین دلاتا ہوں کہ ان کے شانہ بشانہ چلیں گے۔
اسحاق ڈار نے قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف کی قیادت میں مسائل پر قابو پا لیں گے، حکومت اپنے اتحادیوں کے تمام اعتراضات دور کرے گی، سندھ کے ترقیاتی منصوبوں کی بھی مںظوری دی جا رہی ہے۔
مل بیٹھ کر مسائل حل کرنے پر یقین رکھتے ہیں، جو بھی حل نکلے گا، اس میں ملکی مفاد کو ترجیح دی جائے گی، ہمیں کسی غلط فہمی کا شکار نہیں ہونا چاہیے،، جن کی سیاست سندھ میں ختم ہوگئی تھی،وہ اس موقع سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔