قومی کرکٹ صائم ایوب کی صحت کے حوالے سے بڑی خبر آگئی

قومی کرکٹ صائم ایوب کی صحت کے حوالے سے بڑی خبر آگئی

ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر صائم ایوب کی حالت کیسی؟ کیا وہ پاکستان سپر لیگ کے ایڈیشن 10 میں حصہ لے سکیں گے یا نہیں؟ فینز اپنے پسندیدہ پلیئر کو کھیلتا دیکھنے کے لئے مضطرب ہیں۔

تفصیلات کےمطابق ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کا آغاز 11 اپریل سے ہورہا ہے، دسویں ایڈیسن میں غیرملکی کھلاڑیوں کی کثیر تعداد شامل ہے جبکہ غیرملکی آفیشلز کا اعلان بھی کردیا گیا ہے۔

کرکٹ شائقین کے اچھی خبر یہ ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹر صائم ایوب مکمل فٹ ہوچکے ہیں اور وہ پی ایس ایل میں شامل ہوں گے، پاکستان کرکٹ بورڈ کے میڈیکل پینل نے صائم ایوب کو پی ایس ایل کھیلنے کے لیے فٹ قرار دے دیا ہے۔

صائم ایوب پشاور زلمی کو جوائن کریں گے، ٹیم کے کھلاڑی اسلام آباد کلب میں پہلا پریکٹس سیشن کریں گے جبکہ بابر اعظم نیوزی لینڈ سے واپسی پر ٹیم میں شامل ہوں گے۔

واضح رہے کہ صائم ایوب ٹخنے کی انجری کے باعث قومی ٹیم سے باہر تھے تاہم لندن میں اپنا علاج مکمل کرانے کے بعد عید سے قبل کراچی واپس آگئے تھے، پی ایس ایل کے ایڈیشن 10 کا آغاز  11 اپریل ہورہا ہے جو 18 مئی تک کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں منعقد ہوں گے۔

Watch Live Public News