ویب ڈیسک: بھارتی کرکٹ ٹیم کےکپتان روہت شرما کا نام کسی تعریف کا محتاج نہیں ہے، ان کے چاہنے والے تقریباً پوری دنیا میں موجود ہیں، روہت شرما کو کرکٹ کے شائقین محبت سے "ہٹ مین" کہتے ہیں، بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ روہت شرما کی 7 سالہ بیٹی کے سکول کی فیس کتنی ہے۔
تفصیلات کےمطابق روہت شرما دنیائے کرکٹ کے بہترین بیٹر جن کے آگے بڑے بڑے بالرز بے بس نظر آتے ہیں، روہت شرما نے اپنے بین الاقوامی کریئر کا آغاز 2007 کے ٹی 20 ورلڈ کپ اور آسٹریلیا میں سی بی سیریز کیا۔
روہت شرما نے نے بھارت کو بڑے بڑے ٹورنامنٹس میں فتوحات دلائیں، جن میں ایشیا کپ، 2024 کا ٹی 20 ورلڈ کپ اور 2025 کی چیمپیئنز ٹرافی شامل ہیں، انہوں نے 2023 کے ون ڈے ورلڈ کپ میں بھی ٹیم انڈیا کو فائنل تک پہنچایا۔
روہت شرما کی ازدواجی زندگی کی بات کی جائے تو روہت نے رتیکا سجدے سے 13 دسمبر 2015 میں شادی کی، اس جوڑے کے دو بچے بیٹی سامرائرا اور بیٹا آہان ہیں۔
روہت شرما اور رتیکا سجدے کی بیٹی سامائرا، ممبئی کے پرتعیش دھیرو بھائی امبانی انٹرنیشنل اسکول میں زیر تعلیم ہیں، یہ اسکول ریلائنس گروپ کی نیتا مکیش امبانی نے 2003 میں قائم کیا تھا تاکہ طلبہ کو عالمی معیار کی تعلیم فراہم کی جا سکے۔
اعلیٰ معیار کی تعلیم کے ساتھ ساتھ یہ اسکول اپنے مہنگے فیس اسٹرکچر کے لیے بھی مشہور ہے، نرسری سے لے کر گریڈ 12 تک، تعلیمی سال 2023-2024 کے لیے اسکول کی فیس تقریباً 14 لاکھ روپے سے شروع ہو کر 20 لاکھ روپے تک ہے۔
یہ فیس نصابی کتب، اسٹیشنری، یونیفارم، ٹرانسپورٹ اور دیگر سہولیات کا بھی احاطہ کرتی ہے۔