کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر شراب پی کر ڈرائیونگ کرنے پر گرفتار

کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر شراب پی کر ڈرائیونگ کرنے پر گرفتار

(ویب ڈیسک) کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر  پر شراب پی کر ڈرائیونگ کرنے پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق   کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر پر مقدمہ درج کرلیا گیا،ڈیوڈ وارنر پر شراب پی کر ڈرائیونگ کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

آسٹریلوی میڈیا کا کہنا ہے کہ  سڈنی کے علاقے ماروبرا میں پولیس نے گاڑی چلاتے ڈیوڈ وارنر کا ٹیسٹ کیا،ڈیوڈ وارنر نے پولیس کے ٹیسٹنگ سینٹر سے پہلے ہی گاڑی روکی تاہم اہلکاروں نے انکا بریتھ ٹیسٹ لیا،ڈیوڈ وارنر کا ٹیسٹ مثبت آنے پر پولیس نے انکے خلاف مقدمہ درج کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  ڈیوڈ وارنر کو نیو ساؤتھ ویلز پولیس نے گرفتار کر پولیس اسٹیشن منتقل کیا،ڈیوڈ وارنر کو 7 مئی کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ ڈیوڈ وارنر پی ایس ایل میں کراچی کنگز کی کپتانی کر رہے ہیں۔ڈیوڈ وارنر پی ایس ایل سے چند روز کی چھٹیوں پر آسٹریلیا گئے تھے۔ڈیوڈ وارنر نے 9 اپریل کو ٹیم کو دوبارہ جوائن کرنا تھا۔

Watch Live Public News