ویب ڈیسک: سندھ بلوچستان جشنِ آزادی کپ 2026 کے فائنل میں شاہد میموریل نے گوادر پورٹ اتھارٹی کو 3-0 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
بابائے بزنجو فٹبال اسٹیڈیم میں سنسنی خیز فائنل ہوا جس میں شاہد میموریل نے پہلے ہاف میں دو جبکہ دوسرے ہاف میں ایک گول اسکور کیا۔ طلحہ رسول، سمیع اور وحید نے شاہد میموریل کی جانب سے ایک ایک گول اسکور کیا۔ فائنل میں مقامی سیاسی رہنماؤں، عسکری قیادت، پولیس حکام اور دیگر معززین نے شرکت۔
فائنل دیکھنے کے لیے ہزاروں شائقین بابائے بزنجو فٹبال اسٹیڈیم پہنچ تھے جس کی وجہ سے نشستیں کم پڑ گئیں تھیں۔ شائقین نے اسٹیڈیم کی دیواروں اور عمارتوں کی چھتوں سے بھی فائنل میچ دیکھا۔
شاہد میموریل کے اذان بہترین کھلاڑی، محبوب پپا ٹاپ اسکورر جبکہ علی اکبر بہترین گول کیپر قرار پائے۔ اختتامی تقریب میں فاتح اور رنر اپ ٹیموں میں ٹرافیاں، شیلڈز اور نقد انعامات تقسیم کیے گئے۔ سندھ بلوچستان جشنِ آزادی کپ 2026 نے گوادر میں کھیلوں اور نوجوانوں کے جوش و جذبے کو اجاگر کیا۔