(ویب ڈیسک) ایرانی پاسداران انقلاب نے خبردار کیا ہے کہ تحمل کا وقت ختم ہو گیا، امریکا سرخ لکیر عبور کرتا ہے تو ردعمل خطے سے باہر ہو گا۔
ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے کہا ہے کہ امریکا، اس کے شراکت داروں کے انفرااسٹرکچر کو نشانہ بنائیں گے، امریکا اور اس کے اتحادی برسوں خطے کے تیل اور گیس سے محروم رہیں گے۔ امریکا کے علاقائی شراکت داروں کو جان لینا چاہیے کہ ہم نے ہمسائیگی کی خاطر تحمل کا مظاہرہ کیا ہے۔
ایرانی پاسداران انقلاب نے مزید کہا کہ امریکا کے احمق رہنماؤں نے اپنے تمام مفادات یہودیوں کے قدموں پر قربان کر دیے، امریکی رہنما نہیں جانتے کہ ان کے کتنے بڑے اثاثے ہماری رینج میں ہیں۔